Time 16 اکتوبر ، 2023
کاروبار

گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع  کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے  اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع  کے مطابق  اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے  آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو  آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :