Time 16 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی کرکٹرز بہت میسیجز بھیجتے ہیں: نوال سعید کا انکشاف

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا۔__فوٹو: نوال سعید/انسٹاگرام
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا۔__فوٹو: نوال سعید/انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے کئی کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے میسجز بھیجتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بھی بتایا۔

نوال سعید نے بتایا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکارہ کیا تھا لیکن بعدازاں وہ کمرشلز میں آگئیں اور پھر اداکارہ بن گئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اتنی مقبولیت حاصل ہوگی، اس کے لیے میں اپنے مداحوں کی شکرگزار ہوں جو مجھے پسند کرتے ہیں'۔

نوال نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ 'کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے دیرینہ دوست اداکار نور حسن کے ساتھ برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد نور کے والدین کو ان کے رشتے داروں کے فون آنے لگے کہ بیٹے کی شادی کردی اور بتایا نہیں'۔

انہوں نے کہا 'اسی طرح میرا چہرہ ایک ڈرامے کے دوران ایکنی سے بھرگیا اور وہ ایکنی اسکرین پر نظر آئی ، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس حوالے سے مجھ پر تنقید کی جس کا مجھے افسوس ہوا، اگر میرے بات کرنے کے انداز یا اداکاری پر تنقید کی جاتی تو مجھے خوشی ہوتی کیونکہ یہ چیزیں میرے بس میں ہیں لیکن جلد کے مسائل یا صحت کے مسائل قدرتی ہوتے ہیں'۔

پاکستانی کرکٹرز ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے میسجز بھیجتے ہیں: اداکارہ

دوران انٹرویو نوال سعید نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویریفائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟'

انہوں نے کہا 'یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے'۔

نوال نے کرکٹرز کا نام لیے بغیر میسجز کرنے والے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ 'ہم تو اداکار ہیں، لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں لیکن آپ تو گرین شرٹس میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ لوگ یہ نہ کریں بہت عجیب لگتا ہے'۔

مزید خبریں :