واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے لیے 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف

واٹس ایپ ویب ورژن میں 2 فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے / اسکرین شاٹ
واٹس ایپ ویب ورژن میں 2 فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے / اسکرین شاٹ

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر کافی عرصے سے موبائل ایپ پر دستیاب تھا اور اب اسے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

یہ نیا فیچر چیٹس کی تلاش کا عمل زیادہ آسان بنا دے گا اور مخصوص کی ورڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

اسی طرح واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو اسکرین لاک کا نام دیا گیا ہے۔

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو دفاتر میں واٹس ایپ کو ویب ورژن میں استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح اگر ان کا کمپیوٹر کھلا رہ جائے تو بھی انہیں فکر نہیں ہوگی کہ کوئی ان کی ذاتی چیٹس کو دیکھ سکے گا۔

مزید خبریں :