Time 17 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیل نے فلسطین سے جنگ طویل ہونے کی دھمکی دیدی

تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیر دفاع  سے ملاقات ہوئی--- فوٹو: ایکس
تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیر دفاع  سے ملاقات ہوئی--- فوٹو: ایکس

اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل فلسطین جنگ طویل ہونے کی دھمکی دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع  یواو گیلنٹ  نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل ہے، بحیرہ روم میں بھی امریکی بحری بیڑہ موجود ہے، یہ جنگ طویل ہونے والی ہے اور اس کی قیمت بھی بڑی ہوگی۔

تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ اسرائیل کے لیے، یہودی لوگوں کے لیے اور اسرائیل امریکا کی مشترکا اقدار کے لیے جیتیں گے۔

اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حقوق اور اسرائیلی دفاع کی حمایت امریکی عزم بلکہ امریکا کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کو ہمیشہ امریکا کی حمایت حاصل رہی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، مسلسل بمباری میں 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :