Time 17 اکتوبر ، 2023
دنیا

جنگ پھیلنے کا خدشہ، ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل چھوڑدیا

غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اوردیگرغیرملکی یرغمال ہیں : ترجمان حماس ملٹری ونگ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اوردیگرغیرملکی یرغمال ہیں : ترجمان حماس ملٹری ونگ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

اسرائیل حماس جنگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر  ایک ہزار امریکی شہریوں نے اسرائیل چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس ملٹری ونگ کے ترجمان نے دعویٰ کیاہےکہ غزہ میں 250 کے قریب اسرائیلی اور دیگر غیر ملکی یرغمال ہیں، ان میں سے 22 یرغمالی غزہ پراسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملٹڑی ونگ کے ترجمان کے مطابق یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں سےفلسطینیوں کی رہائی کے بدلے رہاکیا جائےگا۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ  نے  اسرائیل پر شدید حملے، ٹینک اور انٹیلی جنس کے اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اوربمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

مزید خبریں :