Time 17 اکتوبر ، 2023
جرائم

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ملازمین کا اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہونا بھی خار ج از امکان نہیں: ترجمان اے این ایف_فوٹو: فائل
بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ملازمین کا اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہونا بھی خار ج از امکان نہیں: ترجمان اے این ایف_فوٹو: فائل

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں سے ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ اے این ایف نے 33 پارسل قبضے میں لے کر 53.7 کلو چرس قبضے میں لی جب کہ کارروائی میں1.6 کلو آئس اور 1.2 کلو افیون بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ملازمین کا اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہونا بھی خار ج از امکان نہیں۔

مزید خبریں :