17 اکتوبر ، 2023
بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد ، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ جن پلیئرز کو بخار تھا ان کو پروٹوکول کے تحت چیک کیا گیا، پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کورونا اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئےہیں۔
ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پلیئرز کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔