17 اکتوبر ، 2023
جناح اسپتال کراچی میں مبینہ زیادتی کی شکار 16 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق 16 سالہ سونیا کو اتوار کی شب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، سونیا آج دوران علاج دم توڑ گئی۔
سونیا کی والدہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اس کی بیٹی گلشن اقبال بلاک 13 سی میں بنگلے میں کام کرتی تھی، اتوارکو بیٹی بنگلے سےکام کرکے گھر آئی تو اس کی حالت تشویش ناک تھی۔
سونیا کی والدہ نے الزام لگایا کہ مالک گھر میں نہیں تھے، بیٹوں نے موقع دیکھ کر زیادتی کی اور پھر زہر دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے، رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوسکےگی۔