دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2023

برطانیہ: طیارے میں بم کی اطلاع پرمانچسٹر ائیرپورٹ عارضی طور پر بند

طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کوای میل کےذریعے دی گئی تھی: گریٹر مانچسٹر پولیس— فوٹو: فائل
طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کوای میل کےذریعے دی گئی تھی: گریٹر مانچسٹر پولیس— فوٹو: فائل

برطانیہ: طیارے میں بم کی اطلاع پر مانچسٹرکے ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کوای میل کےذریعے دی گئی تھی، اطلاع ملنے کے بعد اماراتی ائیرلائن کے طیارے کو لینڈ کرتے ہی رن وے پر روک لیا گیا تھا۔

گریٹرمانچسٹرپولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال طیارے میں کوئی بم نہیں مل سکا ہے۔

مانچسٹر ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال میں دبئی واپسی کی پرواز ای کے 20 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ ای کے 19 کے مانچسٹر پہنچنے پر اسے اضافی سکیورٹی چیکس کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :