Time 19 اکتوبر ، 2023
جرائم

پشاور: نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی: پولیس/ فائل فوٹو
کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی: پولیس/ فائل فوٹو

پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل نعیم جان دوست کے ہمراہ پیر بالا چوک سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر غم خادی روڈ پہنچا تو  وہاں موجود نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل نعیم اوراس کے ساتھی آصف کو گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور  تھانا ریگی میں تعینات کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

 پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصو صی ٹیم تشکیل دیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :