19 اکتوبر ، 2023
دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر کروم میں 5 نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
گوگل کروم کے یہ نئے فیچرز ایڈریس بار کے حوالے سے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز کا مقصد ایڈریس کا استعمال زیادہ بہتر بنانا ہے۔
پہلا فیچر آٹو کمپلیٹ فنکشن کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔
پہلے کروم کی جانب سے یو آر ایل کو اس وقت آٹو کمپلیٹ کیا جاتا تھا جب آپ آغاز میں درست الفاظ ٹائپ کرتے تھے۔
مگر اب کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کسی ویب سائٹ کے لیے استعمال کیے جانے والے کسی بھی لفظ سے آٹوکمپلیٹ کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
جیسے اگر آپ نے کبھی فلائٹس کو سرچ کیا ہو تو محض fli لکھنے پر ہی کروم آٹو کمپلیٹ کی جانب سے گوگل فلائٹس کا یو آر ایل سجیسٹ کیا جائے گا۔
دوسرا فیچر مقبول ویب سائٹس کو سجیسٹ کرنے کے حوالے سے ہے، چاہے آپ نے اس سائٹ پر کبھی وزٹ نہ کیا ہو یا یو آر ایل میں حروف غلط ٹائپ کر رہے ہوں۔
تیسرا فیچر یو آر ایل ایڈریس میں ٹائپو خودکار طور پر درست کرنے کا ہے اور یہ فیچر 19 اکتوبر سے ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
چوتھے فیچر سے صارفین ایڈریس بار میں ہی بک مارکس فولڈر سرچ کر سکیں گے۔
اس کے لیے انہیں ایڈریس بار فولڈر کا نام درج کرنا ہوگا۔
جہاں تک آخری فیچر کی بات ہے تو گوگل کے مطابق اب ایڈریس بار کو پڑھنا زیادہ آسان ہوگا اور اس کے لیے ویژول لے آٹو کو بہتر کیا جا رہا ہے۔