Time 19 اکتوبر ، 2023
دنیا

معصوم بچوں کی میتیں کہاں رکھیں؟ غزہ کی ڈاکٹر شدت غم سے پھٹ پڑیں

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر شدت غم سے پھٹ پڑیں، خاتون ڈاکٹر نے رو رو کر دنیا کو اسرائیلی مظالم کا حال سنا ڈالا۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری ہے، غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر تازہ حملوں میں عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔شہید ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر دہائیوں نے دل دہلا دیے ہیں۔

خاتون ڈاکٹر نے دوہائی دیتے ہوئے کہا کہ  ان ننھی کلیوں کا کیا قصور تھا،انہوں نے کیا گناہ کیا تھا،کیا کریں کہاں جائیں، ان معصوموں کی میتوں کو کہاں رکھیں؟ ،یہاں تو دو گز جگہ بھی نہ بچی۔

دوسری جانب غزہ کے اسپتالوں میں جگہ اور دوائیں ختم ہونے لگیں اور زخمیوں کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن ہونے لگے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا  ہے کہ جن کے جینے کی امید باقی ہے ان کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،باقیوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، صحن میں، آپریشن تھیٹرز میں اور ایمرجنسی رومز کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔

مزید خبریں :