Time 20 اکتوبر ، 2023
کھیل

سرفراز احمد کی ترقی، پی سی بی نے مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے  مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جس کے بعد کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 25 سے 30 ہوگئی۔

 پی سی بی کے مطابق  اسپنر ابرار احمد اور نعمان علی کو ’سی کیٹیگری‘ جبکہ طیب طاہر ، عامر جمال اور ارشد اقبال کو ’ڈی کیٹیگری‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد کی کیٹیگری میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں’ڈی‘ سے ’بی‘ کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 25 کھلاڑیوں کی فہرست کی منظوری سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں دی گئی۔

 تاہم  ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم منیجمنٹ کمیٹی نے از سر نو جائزہ لیا جس کے بعد  مزید 5 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔

واضح رہے پی سی بی نے گزشتہ ماہ مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیاتھا۔

پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

مزید خبریں :