دبئی: ملک ریاض کی نواز شریف سے ملاقات، معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو

ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب
ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے دبئی میں سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملک ریاض نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کی ایمریٹس ہل میں واقع رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔

 نواز شریف اور ملک ریاض کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں موجود ہیں اور وہ کل خصوصی طیارے میں وطن واپس آئیں گے۔ ن لیگ کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مینار پاکستان پر جلسہ بھی ہوگا۔

مزید خبریں :