کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2023

پاک آسٹریلیا میچ، بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بھارتی پولیس نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

بظاہر بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں اسٹیڈیم میں موجود بھارتی بولیس کے ایک اہلکار نے پاکستان کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے فین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے منع کیا۔

واقعہ کی ویڈیو  پاکستانی اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر  نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس اہلکار پاکستانی فین سے بحث کر رہا ہے اور اسے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک رہا ہے۔

پاکستانی فین نے پولیس اہلکار سے کہا کہ میچ چل رہا ہے، ہم  پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائیں گے تو کیا بولیں گے۔

ارسلان نصیر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' اچھا ایسے چلتی ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت؟ 'زبردست شو انڈیا!

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے بابر اعظم کی دعوت پر پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

مزید خبریں :