20 اکتوبر ، 2023
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مینار پاکستان پر تقریر کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنے خطاب کے حوالے پارٹی کی سینیئرقیادت کے ساتھ گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے عمل میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، ملک احمد خان، عرفان صدیقی اور احسن اقبال شامل تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف کا خطاب تقریبا 45 منٹ پر محیط ہوگا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں موجود ہیں اور وہ کل خصوصی طیارے میں وطن واپس آئیں گے۔ ن لیگ کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مینار پاکستان پر جلسہ بھی ہوگا۔