Geo News
Geo News

Time 22 اکتوبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں مزید تین دن تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں موسم مزید تین دن تک گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں منگل تک گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں شہر میں نمی کا تناسب 85 فیصد اور رات میں 55 فیصد تک ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں دن بھر شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔