طبی ماہرین کی کراچی والوں کو گرم اور مرطوب موسم میں احتیاط کی ہدایت

صبح 11سے شام 5 بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں جس کیلئے شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے: ماہرین طب/ فائل فوٹو
صبح 11سے شام 5 بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں جس کیلئے شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے: ماہرین طب/ فائل فوٹو

طبی ماہرین نے کراچی والوں کو گرم اور مرطوب موسم کے باعث احتیاط کی ہدایت کردی۔

ماہرین طب کے مطابق صبح 11سے شام 5 بجے تک سورج کی شعاعیں براہ راست زمین پر پڑتی ہیں جس کیلئے شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی کہ سورج کی براہ راست شعاؤں سے بچنے کیلئے شہری سر ڈھانپ کرباہر نکلیں، بلڈپریشر اور فالج کے مریض صبح 11 سے سہ پہر 4 بجے کے دوران گرم موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ماہرین نے شہریوں کو مزید ہدایت کی کہ  گرمی سے بچاؤ کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، گرم موسم میں غیرمعیاری مشروبات یا باہر کے کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سےہیضہ اورگیسٹرو کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :