Time 23 اکتوبر ، 2023
پاکستان

50 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کیلئے بہتر قرار دیدیا، سروے

50 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دے دیا۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے ۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کے لیے نواز شریف سے اُمید باندھ لی جبکہ 22 فیصد نے پی ٹی آئی چیئرمین کو واحد امید کہا،30 فیصد نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ معاشی بحران کوئی حل نہیں کرسکتا۔

سروے کے مطابق نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی ، 80 فیصد نے تقریرکی تعریف کی جبکہ 50فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دیا۔

سروے میں51 فیصد نے ن لیگ کے لیے آئندہ عام انتخابات میں جیتنےمیں بھی مدد گار ثابت ہونے کا کہا جبکہ 70 فیصد مفاہمت کے بھی حامی نظر آئے۔

گیلپ سروے میں ملکی ترقی کے لیے نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا البتہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔

مزید خبریں :