Time 24 اکتوبر ، 2023
پاکستان

لاہور میں اسموگ کا سبب بننے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بندکرنےکا حکم

اسموگ سے نمٹنے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو متحرک رہنے اور سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے / فائل فوٹو
اسموگ سے نمٹنے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو متحرک رہنے اور سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے / فائل فوٹو

لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے اسموگ کا سبب بننے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بندکرنےکا حکم دے دیا۔

اسموگ سے نمٹنے کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو متحرک رہنے اور سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہےکہ اسموگ کا سبب بننے والی ٹرانسپورٹ  سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 8 ہزار 348 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے جبکہ فٹنس سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے  والی 4 ہزار 682 گاڑیوں کیخلاف بھی ایکشن لیا ہے۔

ابراہیم مراد کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں آلودگی پیدا کرنے والی1ہزار 511 ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :