کھیل
Time 25 اکتوبر ، 2023

ورلڈکپ کے دوران شارٹ بریک، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں پر نئی پابندی لگا دی

ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 2 دن آرام کے لیے دیے ہیں/فوٹوفائل
ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 2 دن آرام کے لیے دیے ہیں/فوٹوفائل

آئی سی سی ورلڈکپ  کے دوران دھرمشالا میں بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگا دی گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  (بی سی سی آئی ) نے انجری کےخطرے کے پیش نظرکھلاڑیوں کےٹریکنگ اور پیراگلائیڈنگ پرپابندی لگائی ہے۔

ورلڈکپ میں مسلسل 5 میچ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو 2 دن آرام کے لیے دیے ہیں، بریک ملتے ہی بھارتی ٹیم کے 6  کھلاڑی فیملیز کے پاس چلے گئے جبکہ بھارتی ٹیم کا کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف دھرمشالا میں ٹریکنگ کرتا رہا۔

 بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور نے بھی ٹریکنگ کی تاہم بھارتی کھلاڑیوں کے ٹریکنگ پر پابندی لگائی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ کے دوران کھلاڑی پیراگلائیڈنگ میں حصہ نہیں لیں گے، پیراگلائیڈنگ کرنا کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹریکنگ پر پابندی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم  ورلڈکپ میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے اور بلیو شرٹس اپنا اگلا میچ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کےخلاف کھیلیں گے۔

مزید خبریں :