Time 27 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد انگلش کپتان بھی معجزوں کے منتظر

مجھے کپتان کی حیثیت سے خود پر بہت اعتماد ہے لیکن میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بھی وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا: جوز بٹلر/فوٹوفائل
مجھے کپتان کی حیثیت سے خود پر بہت اعتماد ہے لیکن میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بھی وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا: جوز بٹلر/فوٹوفائل 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز  بٹلر بھی معجزوں کے منتظر  ہیں۔

  میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں جوز بٹلر  نے کہا کہ جب آپ جہاز پر سوار ہوتے ہیں تو بہت پر اعتماد ہوتے ہیں، آپ کو یقین ہوتا ہے کہ آپ ٹائٹل کے دفاع کے لیے سب کو چیلنج کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 3 ہفتوں میں اب تک جو ہوا وہ سب کے لیے حیران کن ہے، 3 ہفتوں کے دوران جو ہوا ہمارے لیے ایک لو پوائنٹ ہے، اب تک کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس غیر معمولی مایوس کن ہے اور اب تو ہمیں بہت زیادہ معجزوں کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جوز بٹلر کا کہنا تھا میری کپتانی کا فیصلہ میرے سے اوپر کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے، مجھے کپتان کی حیثیت سے خود پر بہت اعتماد ہے لیکن میں نے اپنی کارکردگی کے لحاظ سے وہ کچھ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، کپتان کی حیثیت سے مستقبل میرے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ میرے خیال میں اب ہمارا سفر ختم ہو چکا ہے، میں ریاضی دان تو نہیں لیکن ہمارا رن ریٹ ہمارے حق میں نہیں جبکہ دیگر ٹیمیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، ابھی ہم صرف پرائڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے اور ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم 5 میں سے 4 میچز ہار چکی ہے جبکہ صرف ایک میچ میں اسے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

مزید خبریں :