27 اکتوبر ، 2023
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست ان کے بیان کے بعد نمٹا دی۔
شیخ رشیدکی گرفتاری کے خلاف درخواست پرجسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔ شیخ رشید بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں اور میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں۔
عدالت نے شیخ رشید کے بیان کے بعد درخواست نمٹادی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے گھر کے ملازم خواتین بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔