Time 28 اکتوبر ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ مستعفی ہوگئے

ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کے باعث استعفیٰ دیا، وہ یکم نومبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج لیں گے/ فائل فوٹو
ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کے باعث استعفیٰ دیا، وہ یکم نومبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج لیں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کی وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کے باعث استعفیٰ دیا، وہ یکم نومبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج لیں گے۔

ادھر وزیراعظم کے نئے پرنسپل سیکر ٹری کیلئے بیو رو کریسی میں لابنگ شروع ہوگئی ہے۔

ذ رائع کے مطا بق اس عہدے کیلئے جن بیورو کریٹس کے نام زیر غور ہیں ان میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹرکاظم نیاز اورسیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کا نام شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تین ناموں کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کرے گا جب کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے پرنسپل سیکر ٹری کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ 

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ گزشتہ برس 25 دسمبر کو ر یٹائر ہوگئے تھے اور انہیں ایک سال کا کنٹریکٹ دیاگیا تھا۔

مزید خبریں :