Time 29 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

مقبول امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

اداکارمیتھیوپیری نے فولز رش ان اور دی ہول نائن یارڈز فلموں میں بھی اداکاری کی تھی/ فوٹو فائل
اداکارمیتھیوپیری نے 'فولز رش ان' اور 'دی ہول نائن یارڈز' فلموں میں بھی اداکاری کی تھی/ فوٹو فائل

ماضی کے مقبول امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

 نوے کی دہائی کے مقبول امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری کی ناگہانی موت نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجیلس میں اپنے گھر میں ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے۔

میتھیوپیری اس وقت 54 برس کے تھے اور وہ ٹی وی شو 'فرینڈز' میں چینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔

میتھیو پیری امریکی ٹی وی شو کے 'فرینڈز' میں طنزیہ اور عقلمندانہ کردار کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک بن گئے تھے اوریہ ٹی وی شو 1994 سے 2004 تک 10 سیزن تک چلا تھا اور اس ٹی وی شو نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔

ٹی وی شو کے پروڈیوسر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے پیارے دوست میتھیو پیری کے انتقال سے بہت پریشان ہیں، اس کی مزاحیہ ذہانت کا اثر پوری دنیا میں محسوس کیا گیا، اور اس کی میراث بہت سارے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

اداکارمیتھیوپیری نے 'فولز رش ان' اور 'دی ہول نائن یارڈز' فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

مزید خبریں :