Time 29 اکتوبر ، 2023
دنیا

حماس اسرائیل کیساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کیلئے آمادہ

اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں: ترجمان القسام بریگیڈ۔ فوٹو فاجئل
اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں: ترجمان القسام بریگیڈ۔ فوٹو فاجئل

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔ 

یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کے تبادلے کے طور پر حماس کی مزاحمت کے دوران قید میں آنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل ہمارے قیدیوں کو چھوڑ دے گا تو اہم بھی 7 اکتوبر کو حراست میں لیے کیے گئے قیدیوں کو چھوڑ  دیں گے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کی ادائیگی کی قیمت اسرائیل کی جیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو خالی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ  مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو  ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔


مزید خبریں :