غزہ پر بمباری کا کوئی جواز نہیں، انجلینا جولی بھی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں

انجلینا جولی نے غٖزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیا/فوٹوفائل
انجلینا جولی نے غٖزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیا/فوٹوفائل

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور  انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ  اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔

انجلینا جولی نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خبریں :