Time 30 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: بنگلادیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، اس میچ کیلئے پاکستان الیون میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکتا کے ایڈین گارڈنز میں ہونے والے میچ میں فخر زمان کی واپسی ہوگی، فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار تھے، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

امام نے ورلڈ کپ کے 6 میچز میں 27.00 کی اوسط سے 162 رنز بنائے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، نواز اب تک 5 میچز میں صرف 81 رنز بناسکے اور صرف دو وکٹیں ہی حاصل کی ہیں، اگر سلمان علی آغا میدان میں اتریں تو یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا۔

نائب کپتان شاداب خان جو پچھلے میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، بنگلا دیش کے خلاف میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ ان کو رواں ہفتے مکمل ریسٹ کرانے پر غور کررہی ہے، ان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اسامہ میر نے بطور کنکشن ری پلیسمنٹ شاداب کی جگہ لی تھی۔


مزید خبریں :