Time 30 اکتوبر ، 2023
پاکستان

روز قیامت اللہ غزہ کا حساب نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لےگا: خواجہ آصف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے  رہنما خواجہ آصف نےکہا ہےکہ  روز قیامت اللہ غزہ کا حساب نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لےگا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مالک پوچھےگا کہ فلسطینی 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہےکوئی مدد کو  آیا؟ غیر مسلم  ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کا درد محسوس کیا، غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسان اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  یہودیوں نے بھی فلسطین کا پرچم اٹھا لیا، ظلم کے خلا ف سراپا احتجاج بن گئے۔

آخر میں خواجہ آصف نے علامہ اقبال کے شعر کا مصرعہ بھی لکھا 'تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں'۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حملے جاری ہیں اور اب زمینی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، غزہ کے شہدا کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے جن میں ساڑھے 3 ہزار بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :