Geo News
Geo News

Time 01 نومبر ، 2023
دنیا

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں ملوث 5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا

گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا/ فائل فوٹو
گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا/ فائل فوٹو

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں ملوث 5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گینگ لیڈر شاہد غنی کو 20 سال اور محمد غنی کو 14 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے جب کہ انصار، علی اور مارٹن راڈ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ 2012 کے بعد اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو منطقی انجام کوپہنچا ہے۔