01 نومبر ، 2023
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھے کی انجری سے نجات نہیں پا سکے، پاکستان کے خلاف میچ کے موقع پر ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن نے نیٹ پر دو روز بیٹنگ کی تاہم وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین آج میچ کھیلا جانا ہے۔