Time 01 نومبر ، 2023
کھیل

ظہیر عباس ورلڈکپ کے دوران انضمام کے استعفے پر حیران

دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہو اور کسی نے استعفیٰ دیا ہو: سابق کرکٹر کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل
دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہو اور کسی نے استعفیٰ دیا ہو: سابق کرکٹر کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے اسٹار بیٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر چیف سلیکٹر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہو اور کسی نے استعفیٰ دیا ہو۔

انہوں نے کہا اس کا مطلب یہی ہے کہ کوئی بات چیف سلیکٹر کے دماغ میں تھی جو انہوں نے اتنے اہم موقع پر اپنا استعفیٰ دیا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بھارت سے ہارنے کے بعد گرگئی، ڈپارٹمنٹل کرکٹ بہت ضروری تھی، اسے تباہ کردیا گیا ہے۔

ظہیر عباس نے کہا سمجھ سے باہر ہے کہ نمبر ون رہنے والی ٹیم اس قسم کی کارکردگی دکھا رہی ہے، پہلے بھی یہ ہی دیکھا کہ ٹیم بھارت سے شکست کے بعد بری پرفارمنس دینے لگی تو یہ کپتان اور کوچ کا کام ہے کہ لڑکوں کے حوصلے بلند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایسے لوگ آتے ہیں یا تو جنہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں یا جو سیاست میں ہوں، آرگنائزر کو کرکٹ کی سمجھ نہیں پھر رزلٹ تو یہی آئے گا، کرکٹ منظور نظر لوگوں کے ہاتھ ہوگی تو نقصان ہوتا رہے گا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ لوگ کرکٹ کے پیچھے پڑے ہیں کہ اسے تباہ کردیا جائے، خدا کے واسطے کرکٹ اسپورٹس مین کو دو۔

مزید خبریں :