01 نومبر ، 2023
اگر آپ یوٹیوب پر اشتہارات کو روکنے کے لیے ایڈ بلاکر استعمال کرتے ہیں، تو اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے 'چھوٹے تجربے' کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب یوٹیوب نے اس پابندی کا اطلاق پوری دنیا کے صارفین کے لیے کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو کہا جائے گا کہ وہ یوٹیوب پر اشتہارات کو دیکھیں یا یوٹیوب پریمیئم (اس پروگرام میں اشتہارات نہیں دکھائے جاتے) کی فیس ادا کریں۔
یوٹیوب کے عہدیدار کرسٹوفر لاؤٹن نے کہا کہ اب اگر کوئی صارف یوٹیوب پر ایڈ بلاکر کا استعمال کرے گا تو اس کے سامنے ایک میسج آئے گا (جس کا اسکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں)۔
مگر اہم بات یہ ہے کہ جب تک صارف کی جانب سے ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل نہیں کیا جائے گا، اس کے لیے یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
کرسٹوفر لاؤٹن کے مطابق ایڈ بلاکرز کا استعمال پلیٹ فارم کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔