Time 01 نومبر ، 2023
دنیا

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 271 فلسطینی شہید

غزہ میں اب تک 8796 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں / اے پی فوٹو
غزہ میں اب تک 8796 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں / اے پی فوٹو

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 271 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 271 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 8796 ہوگئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ 271  شہید افراد میں 103 خواتین اور 106 بچے شامل تھے۔

مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2290 خواتین اور 3648 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ کم از کم 22 ہزار 219 افراد زخمی ہیں۔

بیان کے مطابق 2 ہزار 30 افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1120 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 130 ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 28 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک غزہ کے طبی نظام پر 270 سے زائد حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث 35 میں سے 16 اسپتال اور 72 میں سے 51 طبی مراکز بند ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :