Time 01 نومبر ، 2023
پاکستان

افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنےکا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل 

غیر قانونی طور  پر  پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی  واپسی کے عمل کو  سبوتاژ  کرنے کا  گھناؤنا منصوبہ  بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 26 ہزار  سے زائد افغان باشندے افغانستان جاچکے ہیں اور  اب ملک  دشمن قوتیں افغان باشندوں کی  واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان باشندوں کےکیمپوں  یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شرانگیزی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مذموم عناصر کو  سکیورٹی اہلکاروں کی افغان باشندوں سے زور زبردستی کی تصاویر  اور  ویڈیوبنانےکا ٹاسک دیا گیا ہے، مذموم عناصرکو عورتوں اور  بچوں کو بالخصوص  اِن تصاویر  اور  ویڈیو  میں شامل کرنےکی ہدایات دی گئی ہیں، تصاویر اور ویڈیو  منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف  بطور  پروپیگنڈا  استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  چمن اور  اسپن بولدک میں  پرتشدد  احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانےکا منصوبہ  بھی بنایا گیا ہے، منصوبے کے تحت پاکستانی سائیڈ  پر کراسنگ پوائنٹ پر افغان باشندوں پر فائرنگ کا بھی منصوبہ ہے تاکہ فوری انتشار پھیلایا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ گھناؤنے منصوبےکا مقصد انخلا کا عمل سبوتاژ کرکے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی بڑھانا ہے۔


مزید خبریں :