Time 01 نومبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رن سے جیتنا ضروری ہے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا آئندہ میچ  ہفتےکو  نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے جس میں پاکستان کا جیتنا ضروری ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جب کہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان اور  نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچ کھیلنے ہیں۔

پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتےکو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور آخری میچ انگلینڈ سے کھیلےگا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا آخری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچ جیتنا ضروری ہیں جب کہ اگر  نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچ  ہار  جائے تو  وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گا۔

ورلڈکپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رن سے جیتنا ضروری ہے؟

جبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلےکے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

ہفتے کو  بنگلور میں ہونے والے میچ میں  پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر  لے جائےگی۔

بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی

تاہم  بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔

مزید خبریں :