Time 01 نومبر ، 2023
کاروبار

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوام پر  ایک اور  بجلی بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور  بجلی 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ہے۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ 55 پیسے اضافےکے لیے  نیپرا میں درخواست دی ہے۔

 فی یونٹ 55  پیسے اضافےکی درخواست  ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

اضافے سے بجلی صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے تک اضافی بوجھ پڑسکتا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سینٹرل پاور   پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے، فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :