Time 02 نومبر ، 2023
کھیل

نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف جیت میں کیسے اہم کردار ادا کیا؟ وسیم جونیئر نے بتادیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

 قومی فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر نے ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی کے احساس کے ساتھ یہ بھی بتادیا کہ نسیم شاہ نے ٹیم سے باہر رہتے ہوئے بھی کس طرح بنگلادیش کے خلاف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے نسیم شاہ کے مشورے پر بولنگ کی جس سے نہ صرف مجھے بلکہ ٹیم کو فائدہ ہوا، نسیم شاہ نے جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف میچ سے قبل ٹپس دیے تھے کہ ان وکٹوں پر کیسی بولنگ کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے مفید مشورے سے فائدہ ہوا، ایونٹ میں نسیم شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے اور ان کی کمی کو  پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

وسیم جونیئر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو جس جیت کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے، ٹیم ایفرٹ کی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے نئی بال سے اچھی بولنگ کی، شاہین کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے بعد میں ان کیلئے وکٹ لینا آسان ہوگیا، پارٹنرشپ میں بولنگ کر رہے ہیں کامبی نیشن اچھا بن گیا ہے۔

وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ مختلف کنڈیشنز میں بولنگ کرکے اچھا تجربہ مل رہا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :