02 نومبر ، 2023
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں کار سواروں کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار سواروں کا کہنا ہے کہ ڈاکو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے جس پر انہوں نے فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کار سوار وں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ہلاک ڈاکوؤں سے پستول برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔