Time 03 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘کیلئے پہلی ترجیح شاہ رخ خان تھے: راج کمار ہیروانی

راتوں رات اسٹار بننے کے بعد شاہ رخ خان سے رابطہ کرنا مشکل تھا لیکن اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا: بالی وڈ ڈائریکٹر/ فائل فوٹو
راتوں رات اسٹار بننے کے بعد شاہ رخ خان سے رابطہ کرنا مشکل تھا لیکن اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا: بالی وڈ ڈائریکٹر/ فائل فوٹو

بالی وڈ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہےکہ مشہور زمانہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے لیے ان کی پہلی ترجیح شاہ رخ خان تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بہت سی چھپی باتوں سے پردہ اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیو سیشن کے دوران کنگ خان کے ساتھ ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی موجود تھے جنہوں نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سالوں سے کام کرنا چاہتے تھے۔

راج کمار ہیرانی نے  بتایا کہ وہ کالج کے زمانے سے ہی شاہ رخ خان کی ٹی وی سیریز سرکس میں ان کی پرفارمنس سے متاثر تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ راتوں رات اسٹار بننے کے بعد شاہ رخ خان سے رابطہ کرنا مشکل تھا لیکن وہ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کیلئے شاہ رخ پہلی ترجیح تھے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا جب راجو منا بھائی کی کہانی بتارہے تھے تو میں نے کہا یار نیا ڈائریکٹر ہے اور میں فلم کرنے میں تاخیر کرتا تھا تو یہ چلے گئے، اس کے بعد تھری ایڈیٹ کیلئے آئے تو میں نے کہا ابھی بڑا ڈائریکٹر نہیں بنا ہوگا، راجو پھر چلے گئے تو میں نے کہا بھائی اب موقع ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا اور کورونا کے وقت پر میں نے انہیں پکڑ کر رکھ لیا اور کہا یار اب نہیں جانا اور میں نے دوسرے ہیروز سے بھی نہیں ملنے دیا۔

کنگ خان نے کہا کہ میں ابھی بھی راجو کو کسی دوسرے سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا ہوں، کہیں وہ اپنی فہرست میں کسی اور کو شامل نہ کرلیں۔

مزید خبریں :