03 نومبر ، 2023
وٹامن سی جسم کیلئے فائدے مند تو ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ وٹامن سی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
ویسے تو وٹامن سی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، یہ ناصرف آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچاتی ہے۔
وٹامن سی کی زیادتی سے کون سے نقصانات ہوتے ہیں؟
وٹامن سی کے زیادہ استعمال سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی سر اور جسم میں درد کی وجہ بھی بنتا ہے۔
وٹامن سی آکسیلیٹ کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جو گردے کی پتھری کے خطرے کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ متلی، پیٹ درد اور پیٹ کا خراب ہونا بھی وٹامن سی کے زیادتی کی ایک وجہ ہے جب کہ سینے میں جلن بھی اسی کی ایک علامت ہے۔