19 فروری ، 2014
پیرس… این جی ٹی…وٹامنز کو انسانی خوراک کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اورانسانی جسم کو وٹامنز مطلوبہ مقدار میں نہ ملنے کا نتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آسکتا ہے اس لئے انکا استعمال تندرست زندگی کیلئے بے حد ضروری ہے۔ فرانس میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کا استعمال فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔پونٹ چیلو یونیورسٹی میں صحت مند اور فالج سے متاثر ہونے والے65 افراد کے خون کے نمونوں میں موجود وٹامن سی کا جائزہ لینے پرمعلوم ہو ا کہ وٹامن سی سے بھرپور اشیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ کر فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے سے فالج کے خدشات کافی حد تک کم رہ جاتے ہیں۔