03 نومبر ، 2023
ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں چناسوامی اسٹیڈیم کا خصوصی نظام میچ کو بارش سے بچانے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا میچ کل بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہو گا۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوپہر دو بجے کے بعد بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میچ کو بارش سے بچانے کے لیے چنا سوامی اسٹیڈیم میں نصب "سب ائیر سسٹم" میدان میں پانی کھڑا نہیں ہونے دے گا۔
چناسوامی اسٹیڈیم کے اسٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی سب ائیر سسٹم خود بخود اسٹارٹ ہو جائے گا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائے گا۔
اسٹاف کا کہنا ہے کہ سب ائیر سسٹم سے پانی کی نکاسی قدرتی ڈرینج سے 36 گنا تیز ہوتی ہے، سسٹم کے تحت نصب پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں سب ائیر سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا۔