Time 03 نومبر ، 2023
کھیل

امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ، ٹیم کی پریکٹس سے بھی غیر حاضر

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق گردن میں تکلیف کی وجہ سے آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر بھی نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے درد کی نوعیت معمولی ہے۔

واضح رہے کہ کل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل شاداب خان کا معائنہ بھی کرے گی جس کے بعد ہی حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ شاداب خان اور امام الحق بنگلادیش کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

مزید خبریں :