04 نومبر ، 2023
ذکاء اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری منیجمنٹ کمیٹی کی مدت بڑھانے کی منظوری دی، سمری میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود ہونے کا خصوصی حوالہ دیا گیا ہے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہےکہ سمری کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائےگی۔
سمری کے مطابق منیجمنٹ کمیٹی کو کسی تعیناتی کا اختیار نہیں ہوگا۔