جرائم
05 نومبر ، 2023

کراچی میں ٹیلیفون لائن کے مین ہول سے اسلحے سے بھری بوری برآمد

برآمد اسلحہ میں 3 ایس ایم جی رائفل،12 بور ریپیٹر سمیت مختلف اسلحے کی گولیاں شامل ہیں: پولیس/ فائل فوٹو
برآمد اسلحہ میں 3 ایس ایم جی رائفل،12 بور ریپیٹر سمیت مختلف اسلحے کی گولیاں شامل ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹیلیفون لائن کے مین ہول سے پرانے اسلحے سے بھری بوری برآمد ہو ئی ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد اسلحے میں 3 ایس ایم جی رائفل، 12 بور ریپیٹر اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسلحے کو فارنزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے جبکہ تھانہ ڈاکس میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :