Time 05 نومبر ، 2023
پاکستان

راجن پور میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو موٹر سائیکل اور رکشا لائسنس جاری

راجن پور میں پہلی مرتبہ  خواجہ سراؤں کو موٹر سائیکل اور  رکشا لائسنس جاری کردیےگئے۔

راجن پور  پولیس نے خواجہ سراؤں کو  باعزت روزگار کمانے کے لیے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو موٹر سائیکل اور  رکشا لائسنس جاری کردیا۔

پولیس نے خواجہ سراؤں کو  موٹر سائیکل اور  رکشا چلانے کی تربیت بھی دی، خواجہ سراؤں نے ٹریفک پولیس کے ٹیسٹ پاس کرنےکے بعد بتایا کہ ہم جب پہلی مرتبہ موٹر سائیکل چلانا سیکھنے آئے تو لوگوں نے مزاق اڑایا۔

خواجہ سراؤں نے بتایا کہ لائسنس حاصل کرنے کا مقصد باعزت روزگار کمانا ہے ۔

پولیس کی جانب سے سڑکوں پر بھیک مانگتے خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خبر ملتے ہی مزید خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے اپنا نام درج کروالیا ہے۔

مزید خبریں :