Time 05 نومبر ، 2023
دنیا

امریکی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا دورہ ، فلسطینی صدر سے بھی ملاقات

فوٹو:ایپا
فوٹو:ایپا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کا دورہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی کی۔

امریکی حکام کے مطابق انٹونی بلنکن نے اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی اور واضح کیا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی نہیں ہونی چاہیے۔

ملاقات میں انٹونی بلنکن نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حقیقت تسلیم کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم بھی دہرایا۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق فلسطینی صدر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

اس سے قبل عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے ہمر اہ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے حماس دوبارہ منظم ہوگی۔

عرب رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے شہریوں کی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے چاہئیں، ہم اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر ترکیے بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :