Time 05 نومبر ، 2023
دنیا

غزہ میں نسل کشی کیخلاف خط پر نیویارک ٹائمز نے ایوارڈ یافتہ صحافی سے استعفیٰ لے لیا

اسرائیلی فوج کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف ادیبوں کے مذمتی خط پر دستخط کرنا جرم بن گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں نسل کشی کے خلاف مذمتی خط پر دستخط کرنے کی و جہ سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایوارڈ یافتہ صحافی Jazmine Hughes سے استعفیٰ لے لیا۔

خاتون صحافی نے گزشتہ ہفتے “Writers Against the War on Gaza” مذمتی خط پر دستخط کیے تھے جس کا عنوان "اسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جنگ نسل کشی ہے" تھا۔

اس خط پر دیگر معروف صحافیوں اور مصنفین سمیت سیکڑوں افراد نے دستخط کیے تھے۔

نیویارک ٹائمز میگزین کے ایڈیٹر نے جمعہ کو  اپنے عملے کو ایک ای میل میں خاتون صحافی کے استعفیٰ کے بارے میں  بتایا۔

میگزین کے ایڈیٹر کے مطابق  غزہ میں نسل کشی کے خلاف مذمتی خط پر دستخط کرنا ادارے کی پالیسی کی واضح خلاف ورزی تھی۔

دوسری جانب خاتون صحافی نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ 

واضح رہے کہ Jazmine Hughes نے 2015 میں نیویارک ٹائمز میں شمولیت اختیار کی اور میگزین کی ایڈیٹر اور مصنفہ کے طور پر کام کیا۔ 

2020 میں انہوں نے 30 سال سے کم عمر صحافیوں کے  امریکن سوسائٹی آف میگزین ایڈیٹرز نیکسٹ ایوارڈ جیتا جبکہ رواں سال انہوں نے نیشنل میگزین ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :