Time 06 نومبر ، 2023
پاکستان

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا

اس سے قبل اتوار کی صبح بھی کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹر شکراللہ کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے/ فائل فوٹو
اس سے قبل اتوار کی صبح بھی کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹر شکراللہ کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے/ فائل فوٹو

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔

کانگو وائرس سے  متاثرہ شخص کو ہزار گنجی سے تشویش ناک حالت میں فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اس سے قبل اتوار کی صبح بھی کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹر شکراللہ کراچی میں دورانِ علاج انتقال کرگئے تھے۔

کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی جس میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔


مزید خبریں :